ایک آدمی کی شادی ہوئی تو نئی نویلی دلہن اپنے ساتھ ایک اٹیچی کیس بھی لے آئی . پہلی رات لڑکی نے شوہر سے قسم لی کہ کبھی اس کو ہاتھ نہیںلگائے گا اور نہ ہی پوچھے گا جب تک خود وہ نہ بتائے . زندگی گزرتی رہی . آخر کار وہ لڑکی شدید بیمار ہوئی اور بستر مرگ سے جا لگی . اس کے شوہر نے اس کی خوب تیماداری کی .مرنے سے پہلے جب اس کے شوہر نے اس اٹیچی کیس کے بارے میںپوچھا تو لڑکی نے بتایا
.میریماںنے مجھے نصیحت کی تھی کہ جب شوہر سے ناراض ہو جاؤ تو اس کے ساتھ لڑائی مت کرنا بلکہ اس گڑیا سے کرنا . تو جب بھی مجھے غصہ آتا یاآپ میرے ساتھ غلط کرتے تو میںگڑیا نکال لیتی اور اس سے لڑتی. شوہر نے یہ بات سنی تو اٹیچی کیس کھولا تو اس میںایک گڑیا تھی اور اس کے ساتھ ایک لاکھ روپے بھی تھے . وہ بہت خوش ہو اکہ میںنے بیوی کو بہت کم ناراض رکھا ہے
. لیکن اس نے پیسوں کے بارے میںپوچھا کہ یہ کس چیز کے ہے تو بیوی بولی یہ ان گڑیوں کے پیسے ہیںجو میںنے بیچ دئے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں