مولا علی رضی اللہ عنہ سے کسی نے پوچھا اگر کوئی اپنا ہمارا دل دکھائے تو کیا کیا جائے۔۔

دل

حضرت امام علی ؑ نے فرمایا:انسانیت بہت بڑا خزانہ ہے اسے لباس میں نہیں انسان میں تلا ش کرو۔ جب میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنے رب سے بات کروں تو میں نماز پڑھتا ہوں اور جب میرا جی کرتا ہے کہ میرا رب مجھ سے بات کرے تو میں قرآن پڑھتا ہوں۔ انسان کو اچھی سوچ پر وہ انعام ملتاہے جو اسے اچھے اعمال پر بھی نہیں ملتا ، کیونکہ سوچ میں دکھاوا نہیں

ہوتا۔کسی نے حضرت علی ؑ سے پوچھا کہ رشتوں کو مضبوط کیسے بنایا جائے ؟ تو حضرت علی ؑ نے فرمایا:جب آپ غلط ہوں تو اپنی غلطی تسلیم کریں ، جب آپ صیحح ہوں تو صرف خاموشی اختیار کریں۔ تین کا م کسی کے دل میں آپ کی عزت بڑھادیتے ہیں ۔ پہلا کام سلام کرنا، دوسرا کام کسی کو جگہ دینا اور تیسرا کا م اصل نام سے پکارنا۔ جب کوئی محبت کرنے والا انسان تم پر غصہ کرنا چھوڑ دے تو سمجھ جاؤ کہ تم اس کی نظر میں اپنی اہمیت کھو چکے ہو۔ کوئی تم سے روٹھ جائے اور پھر وہی تم سے ملنے کو ترسے تو اسے کبھی مت کھونا کیونکہ وہ تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔ جس نے تمہارے ساتھ برائی کی ہو اس کے احسان کرکے اسے بدلا دے دو کیونکہ احسان بد زبانوں کی زبان بند کردیتا ہے۔

دنیا کا امیر شخص وہ ہے جس کے دوست مخلص ہوں۔ محبت سب سے کرو لیکن اس سے اور بھی زیادہ کرو جس کے دل میں تمہارے لیے تم سے بھی زیادہ محبت ہو۔ دولت ہوتو پردیس میں بھی دیس ہے اور غربت ہو تو دیس میں پردیس ہے۔ غربت انسان کو اپنے ہی شہر میں اجنبی بنادیتی ہے۔ یہ دنیا بھی کتنی عجیب ہے بے حیا کو خوبصورت ، دھوکے باز کو عقلمند اور ایماندار کو بے وقوف سمجھتی ہے۔ جس شخص کے سب دشمن نہ ہوں اور سب دوست ہوں اس جیسا منافق کوئی نہیں کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جو حق کی بات کہتے ہیں۔ جب تمہاری مشکلات ، پریشانیاں حد سے بڑھنے لگیں تو سمجھ لو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہ۔ خدا کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی نہ کرو کیونکہ لوگوں کے بدلے دوسرے لوگ مل سکتے ہیں مگر خدا کے بدلے کوئی دوسرا خدا نہیں مل سکتا۔ اگر تم اس وقت مسکر ا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے

ہو تو یقین جانو دنیا میں تمہیں کبھی کوئی نہیں توڑ سکتا۔ ایسے شخص کو کبھی مت گنوانا جس کے دل میں تمہارے لیے محبت، فکر ، عزت اور چاہت ہو۔ حضرت علی ؑ سے کسی شخص نے پوچھا :کہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون کتنا قیمتی ہے؟ فرمایا: جس میں جتنا زیادہ احساس ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہوگا۔ اور یادرکھو جب کوئی دوست تمہیں اپنا راز بتائے تو یہ سمجھ لینا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دیتا ہے۔ اس میں کبھی بھی خیانت مت کرنا۔ مرد کا زیادہ ہنسنا اس کے وقار کو برباد کردیتا ہے۔ مجھے تعجب ہے اس شخص پر کہ جس کی ماں زندہ ہو اور وہ دعا کےلیے دوسروں کو کہے کہ میرے لیے دعا کرنا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں