چین کے صوبے جیانگسو کی 49 سالہ ماں اپنی 21 سالہ بیٹی کو اس کے متوقع محبوب سے ملانے لے گئی تھی۔ ملاقات کے بعد بیٹی کو 29 سالہ کاروباری شخص پسند نہیں آیا لیکن اس کی ماں اس اجنبی کو دل دے بیٹھی۔ماں کو اندازہ ہوا کہ اس کی بیٹی اس رشتے کو قبول نہیں کرے گی اس لیے اس نے اس تعلق کو خفی ہ رکھا وقت گزرتا رہا ، پھر کچھ عرصے بعد لڑکی کو حادثاتی طور پر فون سے معلوم ہوا کہ اس کی ماں کا معا ش قہ چل رہا ہے
اوروہ بھی اس شخص سے ، جسے وہ ٹھکرا چکی ہے۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی ماں پھر سے ماں بننے والی ہے۔ یہ سب کچھ جان کر لڑکی اور اس کی ماں آمنے سامنے آگ ئے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اگر اس کی ماں نے اس شخص کو اسکا سوتی لا باپ بنانے کی کوشش کی تو وہ خود کشی کر لے گی۔ اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے تینوں نے ماہر نفس یات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تینوں ہی ماہر نفسیات کے پاس چکر لگا رہے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں