جڑی بوٹیوں میں بھر پور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ جیسے جیسے تحقیق کا دائرہ بڑھ رہا ہے ۔ ان کی حیرت انگیز فائدے سامنے آرہے ہیں۔ ایسے ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اور اس پتے سے پوشیدہ اور انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاج نے ما ہرین طب کو حیران کر دیا ہے۔ کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے۔
کھانے کی لذت اور خوشبو بڑھانے کی خوبیوں کے مقابلے میں کڑی پتوں کے طبی فوائد اتنے زیادہ ہیں۔ کہ ان پر ایک مکمل کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ کڑی پتے بالوں کے گرنے، خشکی ، قبل از سفید ہونےسےبچاتےہیں۔ انگلش میں کری لیوز کہے جانے والے ان جادوئی پودوں پر میڈیکل ریسرچ میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ کہ ان میں بالوں کی نشوونما کی زبردست خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ بالوں کی ان مسائل سے نجات پانے کے لیے ایک مٹھی کے برابر کڑی پتے لے کر تقریباً ایک کپ ناریل کے تیل میں ڈال کر بیس منٹ تک پکائیں۔
پھر اتار کر ٹھنڈا کرکے کسی شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس تیل کو تقریباً ہفتے میں کم ازکم تین بار بالوں پر لگائیں۔ صر ف پندرہ دن میں اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے ہو ں گے۔ بالوں کا گرنا، خشکی اور سفید ہوجانا جیسے تمام مسائل حل ہوجائی گے ۔ اس کے علاوہ کڑی پتے کو پیس کر اس میں دہی ملا کر بالوں پر لگانے سے بالوں پر چمک آتی ہے ۔جلد جل جانے ، جھلس جانے ، کھردرے ہونے یا سیاہ پڑجانے پر کڑی پتوں کا لیپ لگانے سے بہت جلد یہ مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ کڑی پتے ہاضمے اور بدہضمی میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ میڈیکل ایکسپرٹ اس بات پر متفق ہیں کہ کڑ ی پتے میں نہ صرف قبض کے خاتمے بلکہ معدے کے افعال کو درست اور متواز ن رکھنے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
یہ نہ صرف زود ہضم ہے۔ بلکہ آنتوں کو قوت بھی دیتا ہے۔ متلی ، قے ، بدہضمی اور پیچش اور پیٹ کے تمام امراض میں کڑی پتے کا جوشاندہ نہایت مفید اور اثردار ہے۔ جوشاندہ کا نسخہ تیار کرنے کےلیے کڑی پتے کےدرخت کی خشک شال یا ایک چمچ خشک پتوں کے پاؤڈر کو ڈیڑھ کپ پانی میں ابالنے کے بعد چھان کر ایک چمچ شہد کے ساتھ پینےسے پیٹ کے تمام امراض سے چھٹکار ا مل جاتا ہے۔ اسی طرح پیٹ کے کیڑوں سے علاج کے لیے کڑی پتوں کو پانی میں ابال کر ایک ایک چمچ دن میں کم ازکم تین مرتبہ پئیں۔ کڑی پتہ سینے کی انفیکشن ، نزلے اور ناک کی بیماری سے نجات دیتا ہے اس میں موجود وٹامن سی، اے اور دیگر غذائی اجزاء ان بیماریوں سے دور کھنے میں نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
نزلہ ، ناک اور سینے کی انفیکشن ختم کرنے کےلیے کڑی پتے کے پاؤڈر کا ایک چمچ شہد میں ملا کر دن میں دو بار استعمال کریں۔ کڑی پتا کولیسٹرول کم کرتا ہے اور میڈیکل ریسر چ سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ کڑی پتے میں ایسے اجزاء شامل ہیں۔ جو خ ون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتے ہیں۔ اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پو ر ہوتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں