میرے ایک دوست کی کہانی۔۔

دوست

میں ایک لڑکی کے ساتھ تین سال سے ریلشن میں تھا۔ ہماری روز بات ہوتی ہے۔ اب بھی ہوتی ہے۔ ہماری بہت سی لڑائیاں ہوئیں۔ ہمارے درمیان تیسرا شخص بھی آیا لیکن میں نے اس کو معاف کر دیا اور دوبارہ ہمارے درمیان نارمل بات ہونے لگی۔ اس بات کو ایک سال گزر گیا لیکن اب اس نے ایک ماہ پہلے کہا کہ اس کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہیں چل رہا۔ میں نے کہا میں ریکور کر دیتا ہوں تمھارے نمبر پر کوڈ آئے گا وہ بتانا۔

اس نے بتانے میں تھوڑی ہچکچاہٹ دکھائی مگر کوڈ دے دیا۔ خیر اکاؤنٹ ریکور ہوگیا۔ لیکن پرائیو.یٹ وی.ڈیو میں چار ویڈ.یو تھیں… اس کی کسی لڑکے کے ساتھ… میں نہیں جانتا وہ کون تھا۔ میں نے پوچھا تو اس نے کہا آپ کو کہاں سے ملیں پھر ہماری لڑائی ہوئی۔آخری بار پھر میں نے معاف کر دیا لیکن اس نے بتایا کہ اس کے گھر والوں نے اس لڑکے سے رشتہ طے کیا ابھی صرف بات ہوئی ہے۔ خیر میں نے کہا بات ہوتی ہے تو اس نے کہا کبھی کبھی کال پر۔ پھر پوچھا نمبر سیو ہے تو کہتی ہے ہاں۔

میں رونا شروع ہو گیا۔ پھر میں نے کہا اس کا نمبر بلاک کر دو۔ اس نے کہا کیا ہوگا۔ میں نے کہا اس سے یہ ہوگا کہ تم صرف میری ہو۔۔ اس نے اسے تین میسج کیے کہ وہ آج کے بعد اس سے رابطہ نہ کرے اور مجھے سکرین شاٹ بھ.یجا۔ پتہ نہیں بعد میں ڈی.لیٹ. کر دیۓ یا کیا کیا اور نمبر بلاک کیا اور مجھے سکرین شاٹ بھیج دیا۔میرے پاس اس لڑکے کا نمبر آگیا لیکن آج یہ ہوا کہ بات کرتے کرتے اس کا ریپ.لایی آنا بند ہو گیا۔ میں نے کال کی تو دوسرے نمبر پر مصروف تھا۔ میں نے پوچھا تو کہتی کسی کی بے کال نہیں ہے۔

میں نے اس لڑکے کو کال کی اس کا بھی نمبر دوسری کال پر تھا۔دونوں کا ایک ہی وقت فون آنے لگا۔ میں نے پوچھا تو اس نے کہا میری دوے کی کال تھی۔نمبر کے چار ہندسے بھی دکھائے جو کہ میچ نہیں کر رہے تھے۔ خیر میں رو رو کر چپ کر گیا ۔ مجھے یقین ہے کہ اس لڑکے کی کال تھی لیکن اس نے کہا اس کی کال نہیں تھی۔ اس کی دوست کی کال تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں۔ اس چھوڑ دوں۔۔۔ مگر ایسا کرنا میرے لیے مشکل ہے۔ ایک وقت بات نہ ہو میں رونا شروع کر دیتا ہوں۔ اس کو بھولوں گا کیسے؟

اور یہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ اگر وہ اس لڑکے سے ریلشن میں ہے تو مجھے وہ بائے بول سکتی ہے۔ لیکن وہ سکرین شاٹ بھیجتی مجھے مطمئن کرنے کے لیے۔ آپ مہربانی کر کے مجھے تجویز دیں میں بہت پریشان ہوں۔ رو رو کر دعا کرتا ہوں اللہ سے کہ سب ٹھیک کردے۔ نہ جانے کیوں ہوتی ہے نہ گھر سے باہر نکلتا ہوں ۔ایک ہی کمرے میں رہ کر میں سارا دن یہی سوچتا ہوں کہ آخر اتنا پیار دینے کے باوجود بھی کوئی بدل جاتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں