صرف ایک چٹکی اجوائن کا نسخہ

نسخہ

اجوائن ایک ایسی دوا ہے جس سے تقریبا ہر شخص واقف ہو گا اجوائن کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اس کے بیج سونف کے مشابہ ہوتے ہیں اس کی بو تیز ہوتی ہے اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم و خشک ہوتا ہے عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہوتی ہےاجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں اجوائن دیسی اور اجوائن خراسانی اجوائن دیسی کے پتے کسی حد تک دھنیا کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں ان میں کچھ تیزی اور تلخی ہوتی ہے اس کا پودا سوئے کے پودے کی طرح ہوتا ہے

جب کہ اس کے چھوٹے چھوٹے سفید چھتری کی طرح ملے ہوئے پھول ہوتے ہیں پھولوں کے بعد چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں یہی اجوائن دیسی کے دانے کہلاتے ہیں اس تحریر میں اجوائن کے ذریعے اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے طریقے بتائے جائیں گے اجوائن کے ذریعے موٹاپے کا کیسے علاج کیا جاسکتا ہے اور موٹاپا کم کرنے کا ایک بہترین نسخہ بھی پیش کریں گے اس کے علاوہ آپ اپنے ہاضمے کو بھی اجوائن کے ذریعے مضبوط کرسکتے ہیںمحاورۃ اگر آپ پتھر بھی کھالیں گے تووہ بھی ہضم ہوجائے گا اور کیسے آپ اجوائن کے ذریعے اپنے بالوں کو خوبصورت کرسکتے ہیں اگر ہم اجوائن کے فوائد کی بات کریں تو یہ بے شمار فوائد کی مالک ہے اجوائن عام طور پر ہر گھر میں مل جاتی ہے اور اکثر لوگ روز مرہ کھانے پکانے میں بھی استعمال کرتے ہیں اجوائن آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادوں کو نکال باہر کرتی ہے آپ کے جسم میں موجود زہروں کو ختم کرتی ہے

آپ کے جگر کو طاقت ور بناتی ہے اجوائن زبردست اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اجوائن میں کیلشیم اور دوسرے منرلز ایک خاص مقدار میں پائے جاتے ہیںجس کی وجہ سے اجوائن آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور آپ کی ہڈیوں کو صحت مند اور طاقت ور رکھنے کے لئے بہترین مانی جاتی ہے جو لوگ ہڈیوں کے بھر بھرے پن کا شکار ہو رہے ہیں وہ اجوائن کا استعمال شروع کردیں گھنٹیاں اور ہڈیوں کا بھربھرا پن یہ دونوں تکالیف ایسی ہیں جو بڑی عمر کی خواتین کو عام ہوتی ہیں خاص طور پر ہڈیوں کے بھر بھرے پن آسٹریو پراسیس کے نتیجے میں چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین بتدریج معذور ہوتی چلی جاتی ہیں اجوائن میں میگنیشیم فلورائیڈ اور بوران کے علاوہ ایک بہت ہی مفید لیکن نہایت نایا وٹامن کے بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یہ تمام اجزاء ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتے ہیںجب کہ یورک ایسڈ کو خ و ن میں شامل ہونے سے باز رکھتے ہیں

اجوائن کے استعمال سے ان شاء اللہ ہڈیوں کے بھر بھرے پن سے نجات ملے گی ہڈیاں مضبوط ہوں گی اور جن لوگوں کے جوڑوں میں درد رہتا ہے وہ بھی اجوائن کا استعمال کریں جوڑوں کے درد سے بھی نجات مل جائے گی جرنل آف انفلامیشن میں شائع ہونے والی ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد جو سوجن کے باعث ہوتا ہے اجوائن میں پائی جانے والی اینٹی انفلامنٹری خصوصیات اس مرض سے نجات کا بہترین ذریعہ ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment