ٹرین میں بیٹھی لڑکی کے سامنے لڑکے کی اپنے دوستوں کے ساتھ۔۔

ٹرین

اسلام آباد (این این ایس نیوز) برطانوی شہر بورن ماﺅتھ سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں ایک نوجوان اپنے دوستوں کے سامنے شیخیاں بگھار رہا تھا۔ اور انہیں اپنے معاشقوں کے بارے میں بتا رہا تھا۔ اس کی باتیں سن کر ان کے قریب ہی بیٹھی ایک لڑکی نے ایسا کام کر دیا۔ کہ وہ شیخی باز نوجوان اب کبھی گھر واپس نہ جا سکے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان اپنے دوستوں کو بتا رہا تھا۔

کہ کس طرح وہ دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات بنا کرکے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بے وفائی کرتا ہے۔ اس کی یہ باتیں قریب بیٹھی ہوئی 23سالہ ایملی شیفرڈ نامی لڑکی بھی سن رہی تھی۔ اس نے اپنا فون اٹھایا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کر دی، جس میں اس نے لکھا کہ اگر کسی لڑکی کا بین نامی بوائے فرینڈ ہے اور وہ اس وقت بورن ماﺅتھ سے مانچسٹر جانے والی ٹرین میں سفر کر رہا ہے تو وہ لڑکی سن لے کہ یہ تمہارے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔ وہ اس وقت اپنے دوستوں کو اپنے معاشقوں کے بارے میں بتا رہا ہے۔

ابھی اسے چھوڑ دو۔ رپورٹ کے مطابق ایملی کی یہ ٹویٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جسے اب تک 24ہزار صارفین ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔ اس ٹویٹ کے بعد لوگ بین نامی اس نوجوان کے متلاشی ہیں جو اس وقت ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ ایملی نے بعد میں ایک ٹویٹ کی اور لوگوں کو بتایا کہ ”کئی لڑکیاں مجھ سے رابطہ کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اس بین کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا جو اس وقت ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ صارفین کی اکثریت نے ایملی کے اس کام کو سراہا کہ اس نے ایک بے وفا شخص کو بے نقاب کیا،

تاہم کچھ لوگوں نے اس پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ اس وقت ٹرین میں بین نام کے کئی مرد موجود ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا ان سب کی بیویاں اور گرل فرینڈز ان کا جینا محال کر دیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں