کشمش کورات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار پیٹ پانی پی لیں

پاکستان ٹپس ! ہم اپنی روزانہ زندگی میں جو کچھ کھاتے ہیں۔ ا س کا ہماری صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتاہے۔ ہمارے باورچی خانوں میں پایا جانے والا یہ چھوٹا سا خشک میوہ عام طور پر میٹھے پکوانوں کی آرائش اور بعض دیگر کھانوں میں استعما ل کیا جاتا ہے۔ کشمش جو کہ انگو ر خشک کرکے بنائی جاتی ہے۔ اور اس کی رنگت گولڈن سبز یا سیاہ ہوسکتی ہے۔ یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیاجائے تو آپ کیا کیافائدہ حاصل کرسکتےہیں۔ اگر نہیںتوآج ہم آپ کو بتائیں گے۔ خشک انگو ر یعنی کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت بخش اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار تقریباً تین گنا زیادہ ہوتی ہے۔ ابتدائی جائز ہ میں معلو م ہو اکہ تما م غذاؤں سے زیادہ اینٹی آکسیڈ ینٹ کشمش میں پائے جاتےہیں۔ سرخ اور سبز انگور کی خوش شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو عمل کے نتیجے میں تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیوں کو تحفظ دیتے ہیں۔ تازہ انگو رکے مقابلے میں خشک انگور میں غذائیت بخش اجزاء کی زیادتی کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے کیونکہ جب پھلوں کو خشک کیا جاتا ہے تو ان کے مرکبات زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں۔

دن بھر میں تیس گرام میں کشمش کھائی جائے تو یہ ستر انگور کھانے کے برابر ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ انگور میں بھی وٹامن سی اور فائیٹؤ کیمیکلز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اور ان کی خشک میوے کی شکل سے ان کی نگراں بخش اجزاء کی مقدار بہت ضائع ہوتی ہے۔ کشمش سے ہم میں پوٹاشیم فائبرز اور کچھ منرلنز کی بھی قابل ذکر تعداد باقی رہتی ہے۔ خشک پھلوں میں شکر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ جس کے نتیجے میں حرارے کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ کشمش ہلکے پھلکے ناشتے کے طور پر کھانے والی بہترین چیز ہے۔ اس وجہ سے بہت سے طبی ماہرین بچوں کو سوئیٹس اور ٹافی کی جگہ کشمش ، خوبانی ،آلوبخار ا اور کھجور کی طرف رغبت دلا تے ہیں ۔ کشمش قبض کشا ہے۔

کمزور لوگوں کا وزن بڑھاتا ہے ۔ کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتا۔ تیزابیت اور گیس میں مفید ہے۔ خ ون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ وائرس اور جراثیم ہونے والے بخار کو کم کرتاہے۔ فائبر ز سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹاک ایسڈ بھی شامل ہوتاہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش روزانہ استعمال کرنے والے افراد کا نظام ہاضمہ دگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔ سنن ابی داؤد میں درج ہے کہ نبی کریم ﷺکے پاس کچھ لوگ آئے اور آپ ﷺ سے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ !

ہمارے پاس انگور ہیں۔ہمیں ان کا کیا کرنا چاہیے ۔اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: کہ ان کی کشمش بنادو۔ اس کے بعد انہوں نے پوچھا ہم اس کشمش کا کیا کریں ۔ آپ ﷺ نے جواب دیا: انہیں صبح بھگو کر رکھ دینا اور شام کو پی لینا یا شام میں بھگودینا اور صبح پی لینا اور زیادہ تاخیر نہ کرنا ورنہ وہ سرکہ بن جائے گا۔

Leave a Comment