جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرکے ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور ہڈیوں کے درد سے چھٹکارہ پائیں

جسم میں کیلشیم کی کمی

پاکستان ٹپس ! ہڈیوں کو کیلشیم فراہم کرنے والی غذائیں*انسانی جسم میں 206ہڈیاں ہوتی ہیں،ان میں سے ایک ہڈی بھی کمزور ہو جائے تو جسم کا بیلنس خرا ب ہو جاتاہے ۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم ضروری ہے۔ہرماں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے بچے چاہے جتنے بھی بڑے ہو جائیں،کم سے کم ایک گلاس دودھ روزانہ پئیںآئیے․․․․!کچھ کیلشیم کے بارے میں جانیں۔*کیلشیم کیا ہے․․․؟*جسم میں زیادہ تر کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں میں ہوتا ہے۔خون میں بھی کیلشیم پایا جاتاہے ۔ہڈیاں کیلشیم کے بینک کا کام کرتی ہیں۔

جتنا کیلشیم کھایا جائے وہ بون بینک میں جمع ہوجاتاہے۔ہڈیوں کا بینک خون کو اتنا کیلشیم فراہم کرتاہے جتنا اس کی سطح کو معمول پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے،اگر کیلشیم ضروری مقدار میں کھایا نہ جائے تو ہڈی بینک خالی ہو جائے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کیلشیم والی خوراک کھائیں جو کہ خون میں کیلشیم کی سطح کو برابر رکھے اور ہڈی کے ذخیرے کو مضبوط بنائے۔*کیلشیم کی کمی سے کیا ہوتاہے․․․؟ *کیلشیم کی کمی سے جسم میں ہڈیاں،جوڑ اور دانت متاثر ہوتے ہیں۔ہڈیوں کا چٹخنا،ہڈیوں وجوڑوں میں درد،ہاتھوں پیروں کا مڑ جانا یہ سب کیلشیم کی کمی کی علامات ہیں۔آج کل جدید طرز زندگی اور کیلوریز سے بھر پور غذاؤں (چاکلیٹ،کیک،کولڈڈرنک،جنگ فوڈز)کے باعث کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔صرف بزرگ ،ادھیڑ عمر افراد ہی نہیں نوجوان اور بچے بھی کیلشیم کی کمی سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہڈیوں کی مضبوطی اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رہنے کے لیے جسم میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی طبعی مقدار موجود رہنا ضروری ہے۔

قدرتی طریقے سے حاصل کردہ کیلشیم صحت کے لئے زیادہ مفید اور فائدہ مند ہے۔ کیلشیم کی مناسب مقدار جسم کو فراہم کرنے کے لئے کئی غذائیں کار آمدہیں۔*پتے والی سبزیاں فائدہ مند*سبزیاں وپھل صحت وتندرستی کے لیے ضروری ہیں۔کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے پتے والی سبزیاں انتہائی مفید ہیں۔مثلاً گوبھی،مشروم،ساگ اور بروکلی وغیرہ۔ان سبزیوں کو باقاعدگی سے ڈائیٹ پلان میں شامل کیا جائے۔یہ جسم کو کیلشیم کی فراہمی میں معاون ہیں۔*پھلیاں*پھلیاں انسانی جسم کو کیلشیم کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں ۔سیم کی پھلی،مٹر،گوار کی پھلی،فرنچ بینز اور لوبیہ کی پھلی میں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتاہے*دودھ*دودھ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔اس میں کیلشیم بڑی مقدار میں پایاجاتاہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں،جوڑوں،پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے،اس کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر،دہی،اور مکھن بھی جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم فراہم کرنے

کا ذریعہ ہیں۔ایک پاؤدودھ میں تیس فیصد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ بوڑھے،بچے اور جوان ڈیری اشیاء کثرت سے استعمال کرکے صحت مند اور چاق وچوبند زندگی گزار سکتے ہیں۔*دہیدہی ایک ایسی غذا ہے جس میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر تعداد میں موجود ہے۔ایک کپ دہی میں تیس فیصد کیلشیم اور بیس فیصد وٹامن ڈی موجود ہوتاہے جو ان دونوں غذاؤں کی ایک دن کی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔*بادام*بادام کو روز مرہ کی خوراک میں شامل کرکے ہڈیوں کو صحت مند ومضبوط رکھنا ممکن ہے۔بادام سے کیلشیم کے علاوہ صحت بخش چکنائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے جو مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔

*پنیر*کیلشیم سے بھر پور غذا پنیر ہے لیکن اس کا معتدل استعمال ہی صحت مند ہڈیوں کے لیے مفید ہو سکتاہے۔*پالک*ہڈیوں کو ضروری کیلشیم مہیا کرنے کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار پالک ضرور کھائیں۔پالک میں نہ صرف پچیس فیصد کیلشیم ہوتاہے بلکہ یہ فائبر،آئرن اور وٹامن اے سے بھی بھر پور ہوتاہے۔*مالٹے کا جوس*مالٹے کے جوس میں موجود اسکوربک نامی ایسڈ جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مفید بتایا جاتاہے

Leave a Comment