کیا آپ جانتے ہیں جاپانی پھل کھانے سے کتنی بیماروں سے شفاء ملتی ہے جانیں

بیماروں سے شفاء

پاکستان ٹپس ! آج ہم اللہ رب العزت کی پیداکی گئی نعمتوں میں سے ایک نعمت ایک ایسے انتہائی اہم پھل کے بارے میں بات کریں جسے املوک اور عرفِ عام میں جاپانی پھل کہا جاتا ہے ہم میں سے اکثر لوگ جاپانی پھل سے واقف تو ہوتے ہیں لیکن اس کے فوائد نہیں جانتے تو آج کی اس ویڈیو ہم آپ کو بتائیں گے کے آملوک کو جاپانی پھل کیوں کہاں جاتا ہے اور یہ مرد وخواتین کیلئے کس قدر اہمیت کا حامل ہےاس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے ٹماٹر رنگ میں سرخ لیکن جاپانی پھل رنگ کے لحاظ سے نارنجی ہوتا اور کھانے یہ انتائی مزیدار ہوتا ہے

اس کا گودا انہتائی نرم ہوتا ہے اپنی صفات کے لحاظ یہ پاکستانی عوام میں یہ کافی مقبول ہوچکا ہے ۔ اور ہر کوئی یہ پسند کرتا ہے سردی کے موسم یہ پھل کافی زیادہ نظر آتا ہے اسے اُردو میں املوک کا نام دیا گیا ہے جبکہ انگلش میں پیسمن کہا جاتا ہے ۔ہزاروں سال سے کاشت کیے جانے والے اس پھل کا تعلق بنیادی طور پر چین سے ہے لیکن اسے جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے ۔دراصل اس پھل کی ایک خاص قسم جو ڈسپائرس کاکی کہلاتی دنیابھر میں مقبول ہے اور یہ قسم جاپان میں زیادہ اچھی ہوتی ہے اس کے علاوہ پاکستان میں اسے جاپان سے درآمد کیا گیا ہے اسی لیے زیادہ تر لوگ اسے جاپانی پھل پکارتے ہیں یہی نام مشہور ہوگیا اب اگر آپ اسے آملوک کہیں گے تو بعض لوگ آپ کو عجیب سی شکل بنا کر دیکھنے لگیں گے ۔موسم سرما کے اس پھل کو پاکستان کے کچھ علاقوں میں بڑی کامیابی سے کاشت کیا جارہا ہے ۔ ان میں کشمیر اور سوات کے علاقے بھی شامل ہیں پاکستانی آب وہوا کیلئے یہ پھل موافق ہے

اور اسی لیے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ اس کو ہمیشہ اعتدال میں کھانا چاہیے اور پکا ہوا کھانا چاہیے اگر جاپانی پھل کچا کھایا تو جوکہ کسیلا ہوتا ہے تو اس میں ٹینین کی زیادتی سے بڑھا بلیڈ پریشر گھٹ سکتا ہے ۔ آئیے آپ کو تفصیلاً اس کے بارے میں بتاتے ہیں اگر آپ کو کمردرد کی شکایت رہتی ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔بس آپ اس پھل کو کھائیں انشاء اللہ آپ کو ضرور فائدہ ہوگا اور خواتین کیلئے یہ انتہائی فائدہ مند ہے اس کی وجہ یہ ہے خواتین خوبصورتی کیلئے طرح طرح کی کریم استعمال کرتی ہیں لیکن ان کے کہیں نہ کہیں سائیڈ ایفیکٹ ضرور سامنے آتے ہیں ۔ اگر خواتین اس پھل کو کھائیں تو انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی اس ادا کردہ نعمت اس قدرتی پھل کے کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوں گے بلکہ سو فیصد فوائد ہی سامنے آئیں گے ۔ خواتین کی لسٹ میں سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ اصل عمر سے زیادہ جوان دیکھاتا ہے اور اگر آپ تیزی سے بڑھاپے کی طرف جارہے ہیں

تو پھر جاپانی پھل کا استعمال لازمی طور پر کرسکتے ہیں ۔ لیکن یاد رکھیئے استعمال میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں ورنہ فائدہ کے بجائے نقصان بھی ہوسکتا ہے اسی طرح جاپانی پھل میں غذائی اجزا بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اس پھل کو وٹامنز منرلز نباتاتی مرکبات فلیونائٹس اور کیروٹین کا ممبا کہا جاتاہے اس میں سے نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتے ہیں اس پھل کے استعمال امراض قلب ، شوگر ، کینسر اور دماغی امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے امراض قلب جسمانی تنزلی اور پھیپھڑوں کے کینسر سے تحفظ کیلئے محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔ بیٹا کروٹین کی موجودگی کے باعث بھی امراض قلب مختلف امراض کے کینسر اور میٹابالک امراض جیسے شوگر اوربلڈ پریشر کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔ 37افراد پر کی جانے والی ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق جاپانی پھل بیٹاکروٹین کی مقدار پائے جانے کے سبب شوگر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

اس پھل میں موجو د مختلف اجزاء کا امتزاج اسے دل کی صحت کیلئے مثالی انتخاب بناتا ہے فلیونائٹ سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر اور نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کر کے دل کی صحت کوبہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ جاپانی پھل کے چھلکے میں ایک بہت بڑا جادو چھپا ہوا ہے ۔ جو مردوخواتین کو عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس میں فاسفورس اور کیلشیم جیسے منرلز اور وٹامن اے اور سی شامل ہوتے ہیں اور یہ پھل وزن کم کرنے والے افراد کیلئے مفید ہے کیونکہ 128گرام کے اس جاپانی پھل میں 31 گرام کاربورہائیڈریٹ موجودہوتے ہیں ڈائیٹنگ کرنے والے افراد کیلئے یہ ایک اچھا آپشن ہے جس سے منرلز اور وٹامن کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے جبکہ اس میں فیٹ کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔اس کے چھلکے میں موجود فائیٹوکیمیکل جلد پر ہونے والی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبرز ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔خصوصیات کی وجہ سے ان لوگوں کیلئے مفید جو قبض کا شکار رہتے ہیں

یا جگر مسائل کا شکار ہیں دوسری جانب پیشاب آور ہونے کیوجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ذائع نہیں ہونے دیتی بلکہ ان کو جسم میں ہی موجود رکھتی ہے اور جسم توانائی پیدا کرنے کا کام سرانجام دیتی ہے ۔ جاپانی پھل میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کرکے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے یعنی وہ طالبعلم جو سستی کا شکار رہتے ہیں اور کہتے پڑھائی کیلئے جب بھی کتاب کھولیں تو ان پر سستی تاری ہوجاتی ہے ۔ ان کو لازمی طور پر جاپانی پھل کھانا چاہیے اسی طرح کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کیلئے یہ ایک بہترین پھل ہے اس پھل مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین ثابت کیا جاتا ہے ۔ جاپانی پھل معدے اور نظام انہضام کی خرابیوں کو بھی ٹھیک کرتا ہے ۔ اور یہ پھل اپینڈیکس کے مرض میں بھی بے حد مفید ہے

بڑی آنت اور چھوٹی آنت کے ورم میں بھی کارآمد پھل ہے گلے کی سوزش اور خراش میں یہ فائندہ ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا پھل ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔جاپانی پھل کو شام میں لگنے والی ہلکی پھلکی بھوک میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کو کاٹ کر نمکین یا میٹھے دلیے کیساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس کو مائیکرویواوون میں پکا کر اس پر شہد ڈال کر میٹھے کے طور پر بھی مہمانوں کے آگے پیش کیا جاسکتا ہے ۔ ناشتے میں اسے دہی میں اسکو دہی کیساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے انسان خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے ۔

Leave a Comment