کڑی پتا جانیں عام سے کڑی پتے کے قیمتی فوائد کون سے 4مسائل کو ختم کرتا ہے جانیں

قیمتی فوائد

پاکستان ٹپس ! قدرت کی پیدا کردہ ہر چیز میں شفا موجود ہوتی ہے جس کے استعمال سے ہمیں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح پودے ، پھول پتتے بھی قدرت کا عطا کر دہ تحفہ ہی ہیں جس کا استعمال ہم مختلف ادویات کے طور پر کرتے ہیں۔ آج ہم جس ‘پتے’ کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہے کڑی پتہ جس کا استعمال ہم اکثر اپنے کھانوں میں خوشبو لانے کے لیے کرتے ہیں۔ آیئے جانتے ہیں کہ کڑی پتے کے کیا

حیرت انگیز فوائد موجود ہیں۔ 1- کڑی پتہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، جرنل آف چینی میڈیسن کی تحقیق کے مطابق کڑی پتہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے۔ 2- کڑی پتے کارمینیٹوسے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ بد ہضمی کا شکار افراد کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے میں قبض کا علاج بھی موجود ہوتا ہے جو معدے کو متوازن رکھتا ہے۔ 3- کڑی پتے سے جھڑتے بالوں کا بھی علاج ممکن ہےکیونکہ اس میں وٹامن سی، فاسفورس، آئرن اور کیلشیم کی کثیر مقدارپائی جاتی ہے جو بالوں کی نشونما کو بہتر بناتی ہے۔ 4- کم قیمت والے کڑے پتوں میں

آئرن اور فولک ایسڈ شامل ہوتا ہے اسی لیے خون کی بیماری اینیمیاکا بہترین علاج ہے ، اینیمیا جسم میں خون اور آئرن کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے جب کہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید آئرن بھی بناتا ہے

Leave a Comment