سانس کی تکلیف ہو یا پھر بالوں کے مسائل بڑی الائچی سے کریں ،تما م مسائل کاہمیشہ کیلئے خاتمہ

تکلیف

ایک بہت ہی خوشبودار بیج جس کو بڑی الائچی کہا جاتا ہے پوری دنیا میں بہت مشہور ہے ۔ اسے کھانوں کی لذت اور خوشبو بڑھانے کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں جیسا کہ بڑی الائچی کے دانے چبانے سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور پیٹ صحیح رہتا ہے ۔اس کے علاوہ اگر بڑی الائچی کے تیل کی مالش کی جائے تو اس سے ذہنی تناؤ میں آرام ملتا ہے یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں سکون دیتاہے۔ بڑی الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے ۔

بڑی الائچی کے دانے نکال کر چبانے سے سانس کی تکلیف میں راحت ملتی ہے ۔فلو، نزلہ زکام میں بڑی الائچی کاقہوہ بنا کر پیا جائے تواس سے افاقہ ہوتا ہے ۔ بڑی الائچی کے دانوں میں ایسے جوسز موجود ہیں جو دانت کی تکلیف میں راحت دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کی مدد سے آپ منہ کی بدبو سے نجات پا سکتے ہیں ۔ یہ آپ مسوڑھوں کو بھی ہمیشہ مضبوط اور صحت مند رکھتی ہے ۔بڑی الائچی کے تیل سے آپ کی کھوپڑی صحت مند رہتی ہے ۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط کرتا ہے ۔ بڑی الائچی سے گیس اور قبض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے ۔بڑی الائچی میں موجود اجزاء انسانی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کو صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ ایک بڑی الائچی کے دانوں کو آدھا کپ دہی میں ملا کر کھانے سے قبض کی شکایت ہمیشہ کیلئے دور ہوجاتی ہے

Leave a Comment