نہار منہ کچا لہسن کھانے سے موٹاپا اور شریانوں کی صفائی

لہسن

;لہسن کھانوں کا ذائقہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے لہسن میں بہت سارے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں یہ سب اجزاء لہسن کو بہت زیادہ پاور فل بنا دیتے ہیں اس کے استعمال سے ہم بہت ساری بیماریوں سے بھی بچے رہتے ہیں کیا آپ نے کبھی سوچا ہےکہ خالی پیٹ کچا لہسن کھایا جائے تو اس سے کونسے کونسے فوائد ملیٰں گے آج ہم اسی کےبارے میں بات کریں گے ۔ لہسن کو کب کیسے اور کتنی مقدار میں کھانا چاہیے صبح خالی پیٹ لہسن کی دو کلی کو چبا چبا کر کچا ہی کھا لیں

اگر آپ کو لہسن چبانے سے کڑوا لگے تو ایک چمچ شہد لہسن کھانے کے بعد کھا سکتے ہیں اگر آپ لہسن کے بعد شہد کا استعمال کریں گے تو اس سے آپ کے منہ کا ذائقہ اچھا ہوجائیگا فائدے بھی دگنا ہوجائیں گے اس کو استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کی دو کلی کو کوٹ کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر پانچ سے دس منٹ کیلئے رکھ دیںکچھ دیر کے بعد اس کو کھالیں اس کا استعمال آپ نے صبح خالی پیٹ ہی کرنا ہے ۔ اب جان لیتے ہیں نہار منہ لہسن کھانے سے ہونے والے فائدوں کے باروں میں جن لوگوں کو ہائی بلیڈ پریشر کی پریشانی رہتی ہے ۔ لہسن ایسے لوگوں کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے شریانوں کےاندر سختی آنے سے جب شریانوں کی نرمی کم ہونے لگتی ہے اس وجہ سے آپ کا بلیڈ پریشر لیول ہائی ہونے لگتا ہے ۔ لہسن ہائی بلیڈ پریشر کا بہترین علاج ہے اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں بہت جلد محسوس ہوگا کہ

آپ کی طبیعت بحال ہورہی ہے۔ جو لوگ لگاتار لہسن کھاتے ہیں ان کا کولیسٹرول لیول ہمیشہ برابر رہتا ہے ۔ لہسن آپ کے جسم کے اندر برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں بھی مدد کرے گا ۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو دل کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ آپ کے جسم میں زیادہ چربی ہے تو وزن کم کرنے کیلئے لہسن کا استعمال کرنا چاہیے اس سے آپ کا وزن اور چربی کم ہوگی ۔ یہ جسم میں زہریلے مادے کو باہر نکال دیتا ہے ۔ لہسن نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے میں بہت اچھا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو قبض رہتی ہےتو اس کے استعمال سے ٹھیک ہوجائیگی ۔ یہ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے ۔ جن لوگوں کو معدے کا السر اور تیزابیت رہتی ہو تو انہیں ا سکا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ لہسن میں انٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جن کی فیملی کے اندر کینسر کے مریض ہیں تو ان کو اپنے ڈائٹ میں لہسن کو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ اس بیماری سے بچے رہیں۔ جن لوگوں کو مردانہ کمزوری ہے ایسے لوگوں کیلئے لہسن بہت فائدہ مندثابت ہوسکتا ہے ۔اس کا استعمال دو سے تین مہینوں تک ضرور کریں

Leave a Comment