اللہ کب سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے

خوش

اللہ کب سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے اللہ فرماتا ہے جب کوئی تم پر ظلم کرے تو میرے انتقام پر راضی ہو جاؤ کیونکہ میرا انتقام تمہارے انتقام سے بہتر ہے جو اللہ کے دیے ہوئے رزق کو کافی سمجھے وہ زندگی میں کبھی کسی کا محتاج نہیں ہو سکتا جب آپ کا دل درد سے بھر جائے اور آنکھوں میں بے تحاشہ آنسو آجائیں تواس رب سے چپکے چپکے باتیں کر لیا کریں وہ سب جانتا ہے لیکن آپ سے سننا چاہتا ہے۔ فجر پڑھنا ان کو نصیب ہوتی ہے جن کو اللہ سے سچی محبت ہو۔

دنیا کی محبت سے اللہ نہیں ملتا لیکن اللہ کی محبت سے دنیا اور جنت دونوں مل جاتی ہے وہ آزمائے گا دنیا کی ہر محبت دکھا کر پھر کہے گا بتا کون ہے تیرا میرے سوا اللہ کی رضا میں ہی دل کا سکون چھپا ہوتا ہے جب کوئی بندہ زمین پر اللہ کی کسی مخلوق کو تکلیف نہیں دیتا تب اللہ اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے لوگوں کو دعا کے لیے کہنے سے بہتر ہے کہ ایسے عمل کرو کہ لوگوں کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلے

Leave a Comment