شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ کی طلاق پر کھل کر موقف دے دیا

شعیب ملک

پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی اور ایسی افواہوں کی تردید کردی۔ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے

۔سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ سٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی

Leave a Comment