اس چیز نے مجھے حاملہ کردیااور 15 منٹوں میں بچہ پیدا ہوگیا

حاملہ

جکارتہ انڈونیشیا کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ قائم نہیں کیا تاہم وہ اچانک ہوا سے حاملہ ہوگئی اور 15 منٹ کے بعد اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون نے ایسا عجیب و غریب اور حیران کن دعوی کیا ہے۔ خاتون کا دعوی ہے

کہ وہ ہوا سے حاملہ ہوگئی ۔ مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس نے کسی مرد سے جسمانی رشتہ نہیں بنایا ۔ اچانک لیٹے لیٹے ہوا سے ہی وہ حاملہ ہوگئی ۔ اس نے بتایا کہ وہ دوپہر کے وقت نماز کی ادائیگی کے بعد کمرے میں آرام کررہی تھی کہ اچانک اس کو لگا کہ ہوا اسکے جسم میں داخل ہورہی ہے ۔ 15 منٹ کے بعد اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور اسکا پیٹ بڑا ہونے لگا جس کے بعد خاتون ہسپتال پہنچی اور جہاں اس نے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا ۔ انڈونیشی خاتون کی یہ عجیب کہانی چند گھڑیوں میں وائرل ہوگئی ۔

خبر مشہور ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی کلینک کے سربراہ معاملہ کی معلومات حاصل کرنے کیلئے خاتون کے پاس پہنچ گئے، اس دوران انہیں پتہ چلا کہ خاتون کی شادی ہوچکی ہے ۔ اب وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی ہے ۔ اس کے پاس پہلے سے ہی ایک بچہ ہے ۔کمیونٹی کلینک کے سربراہ ایمان سلیمان نے بتایا کہ خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری ہوئی ہے ۔ بچی کا وزن 2 اعشاریہ 9کلو گرام ہے۔سلیمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پوشیدہ حمل کا معاملہ لگتا ہے ، جس میں خاتون کو زچگی سے پہلے حمل کا احساس نہیں ہوتا ہے ۔مقامی پولیس نے بھیاس معاملہ کی تحقیات شروع کردی ہے

Leave a Comment