ڈیلی کائنات!عورتیں زمانہ قدیم سے ہی اپنی خوبصورتی کے لئے فکر مند رہتی تھیں اور یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے کہ عورتیں خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مختلف چیزوں کا استعمال کیا کرتی تھیں اور وہ جو پروڈکٹس استعمال کیا کرتی تھیں اس کے بارے میں جان کر آپ حیران ضرور ہوجائیں گے۔شگرین لڑکیوں کا اپنے جسم سے فالتو بال ریمو کرنے کا رواج نیا نہیں بلکہ
ہزار وں سال پرانا ہے کیونکہ ہزاروں سال قدیم کی عورتیں بھی اپنے جسم سے فالتوں بال صاف کیا کرتی تھیں لیکن وہ اس عمل کے لئے ویکسنگ نہیں بلکہ شوگرنگ کا استعمال کیا کرتی تھیں آج بھی بہت سی عورتیں ویکسنگ کی جگہ شوگرنگ کا استعمال کرتی ہیں۔کیونکہ ویکسنگ کی نسبت شوگرنگ میں در د کم ہوتی ہے ۔لوگ چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لئے صدیوں سے ٹوٹکے آزماتے آرہے ہیں اور ہر انسان کا ان سے چھٹکارا پانے کا اپنا الگ طریقہ ہے لیکن زمانہ قدیم کی چائنیز عورتیں ایک عام سی پھلی کے دانے استعمال کر کے ایکنی سے چھٹکارا پاتی تھیں ،منگ بینز چھوٹے دانے ہوتے ہیں یہ انڈیا پاکستان اور چائنا میں پائے جاتے ہیں ان کو گرینڈ کرنے کے بعد چہرے پر لگالیا جاتا ہے جس سے ایکنیز دنوں میں ختم ہوجاتے ہیں ۔
روز واٹر :اگر آپ نے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے روز واٹر کا استعمال نہیں کیا تو آپ نے بہت قیمتی چیز کو مس کر دیا ہے کیونکہ عرق گلاب میں خوبصورتی کا سب سے پرا نا اور بڑا راز چھپا ہے ۔زمانہ قدیم کی تحریروں میں بھی اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ چھ ہزار سال پہلے کے لوگ بھی روز واٹر کا استعمال خود کو خوبصورت بنانے کے لئے کیا کرتے تھے ، زعفران کا تیل ہم سب جانتے ہیں کہ کلیوپیٹر خوبصورتی کا ایک مجسمہ تھی وہ اپنی خوبصورتی اور کبھی نہ ڈھلنے والی جوانی کی وجہ سے مشہور تھی اور اسی وجہ سے اس پر بہت سی کہانیاں لکھی گئی ہیں ، اس کی خوبصورتی کے بہت سے رازوں میں سے ایک راز زعفران آئل تھا ۔ وہ اپنے جسم کو خوبصور ت اور چمکدار رکھنے کے لئے نہانے کے لئے دودھ سے برھے ٹب میں زعفران کا تیل ملا لیتی تھی
Leave a Comment