! ڈیلی نیوز! خواتین کو مردوں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں س کس پیک باڈی اور اچھی مسکراہٹ وغیرہ فوری طور پر ذہن میں آتی ہیں لیکن اب انٹرنیٹ پر خود خواتین نے اس سوال کے کچھ ایسے حیران کن جوابات دے ڈالے ہیں کہ مرد بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ویب سائٹ ممز نیٹ پر ایک تھریڈ میں خواتین سے یہی سوال پوچھا گیا تو ہر خاتون کی طرف سے حیران کن جواب سامنے آیا۔
ایک خاتون کہا ہے کہ اسے ’سلیپر‘ پہنےمرد اچھے لگتے ہیں۔ ایک نے کہا کہ ”مجھے دوٹوک مگر ذرا سا چڑچڑا مزاج رکھنے والے مرد، جو کوئز مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور گھومنے پھرنے کے شوقین ہوں، اچھے لگتے ہیں۔ “ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”مجھے ایسے مرد اچھے لگتے ہیں جن کا سامنے کا ایک دانت بہت بڑا ہو اور ہونٹوں سے باہر نظر آتا ہو۔“ایک عورت نے کہا کہ ”مجھے ڈرم بجاتے مرد اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں نے اپنی جوانی میں کئی ہینڈسم ڈرمر دیکھے ہیں۔“ ایک نے لکھاکہ ”مجھے مردوں میں رومن ناک اور چپٹی ٹھوڑی اچھی لگتی ہے۔“ ایک نے بتایا کہ ”مجھے ہوائی چپل پہننے والے مرد اچھے لگتے ہیں۔“ایک لڑکی نے کہا کہ ”مجھے مردوں کی کلائیاں اچھی لگتی ہیں، خاص طور پر جب وہ گاڑی کے گیئر تبدیل کر رہے ہوں۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”مجھے ایسی حالت میں مرد بہت اچھے لگتے ہیں کہ
انہوں نے اپنی شرٹ کی آستینیں کہنی سے ذرا نیچے تک چڑھا رکھی ہوں۔ ہاتھ میں عمدہ گھڑی ہو اور گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس نے آپ کی سیٹ کے پیچھے ہاتھ رکھا ہوا ہو۔“بعض خواتین نے مردوں میں لمبے بال، خوبصورت آنکھیںاور دیگر ایسے عوارض کو پسندیدگی کی وجہ قرار دیا۔
Leave a Comment