سردیوں کی سوغات! مونگ پھلی کھائیں لمبی عمر پائیں، جانئے مونگ پھلی کےحیرت انگیز فوائد

مونگ پھلی

پاکستان ٹیپس ! مونگ پھلی کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے، جیسے ہی تاریک راتوں میں یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے ہر گلی اور کوچے سے ٹن ٹن کرتا مونگ پھلی والا نکل پڑتا ہے جس کی آواز کو سُنتے ہی مونگ پھلی کھانے کے لئے دِل للچا جاتا ہے۔ اور آخر ایسا کیوں نہ ہو

سردی کی راتوں میں گرما گرم مونگ پھلی لگتی ہی اتنی بہترین ہے کہ بچہ بڑھا اور بوڑھا سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں، لیکن ہم میں سے بیشتر لوگ اسے صرف شوق کے لئے کھاتے ہیں اور اس کے فوائد سے لاعلم ہیں۔ کےفوڈ کے مطابق مونگ پھلی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے۔100 گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے، مونگ پھلی کو ایک محدود مقدار میں روزانہ کھانے سے آپ کو جسم کی ضرورت کے مطابق پروٹین مل سکتا ہے، مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک بڑا زریعہ ہے،

اس میں فائبر کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بےوقت کی بھوک میں اسنیکس کے طور پر اگر مونگ پھلی کھائی جائے تو اس سے وزن میں کمی آتی ہے، مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہ یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مونگ پھلی میں چکنائی بےحد کم ہوتی ہے اس لئے یہ دل کے لئے بہترین ہے

یہ آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتی ہے، یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کر تی ہے۔مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک والی خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے استعمال کے قابل بناتی ہے، گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے، ذیابیطس کے مریض اپنی خوراک میں مونگ پھلی کو محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں اگر محدود مقدار میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔مونگ پھلی توانائی کا ذخیرہ ہے،

اس میں لال اور سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہ پٹھوں کے لئے بھی بہترین ہے، نمک میں بھُنی ہوئی مونگ پھلی کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خون کی کمی کے شکار افراد کو مونگ پھلی کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے، اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

Leave a Comment