کلین سویپ ،بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم چھا گئی، ڈھاکہ سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

کلین سویپ

پاکستان نیوز ! بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بولنگ جاری ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ڈھاکا

میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، خوشدل شاہ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، عثمان قادر،

حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ آج کے میچ میں بھی شکست کی صورت میں میزبان ٹیم بنگلا دیش دیش کو کلین سوئپ کی ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

Leave a Comment