صرف 20 منٹ سوڈے والے پانی میں ہاتھ ڈبونے کے سے آپ کے ہاتھ چمکدار

ہاتھ

پاکستان ٹپس ! ہمارے باورچی خانے میں موجود بیکنگ سوڈا انتہائی معمولی قیمت میں مل جاتا ہے لیکن اس کے فوائد ان گنت ہیں ۔ دانتوں کی صفائی سے لے کرکیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے ، اسے اگر ناخنوں پر لگایا جائے تو آپ کو اس کا شاندار فائدہ حاصل ہوگا۔ اگر آپ کے ناخنوں پر فنگس ہے اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ناخنوں پر لگائیں اور کسی برش سے صاف کریں،

آپ دیکھیں گے کہ ناخن چمک جائیں گے ۔ آئیے آپ کو بیکنگ سوڈا کے دیگر فوائد سے آگاہ کرتے ہیں ۔ ۱۔ اگر آپ بھاری ورزش کرنے کے بعد تھکاوٹ کا شکار ہیں تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سوڈاملا کر پینے سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔ ۲۔ اگر آپ کوہاتھوں اور پاؤں میں خارش یا سوزش ہے تو تین بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، ایک بڑا چمچ نمک، پیپر منٹ آئل کو پانی میں مکس کریں اور اپنے ہاتھ اور پاؤں اس میں 20منٹ تک بھگوئیں ۔

آپ دیکھیں گے کہ خارش، بدبو اورسوزش ختم ہوجائے گی ۔ ۳۔ اگر آپ کی سانسوں سے بدبو آتی ہے تو بیکنگ سوڈا کو پانی میں حل کرکے اس پانی سے غرارے کریں۔ ۴۔ دانتوں کوچمکانے کے لئے بیکنگ سوڈا کو برش پر ڈالیں اور دانتوں پر رگڑیں، دانت موتی کی طرح چمک جائیں گے۔ ۵۔کیل مہاسوں کے لئے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے کیل مہاسوں پر لگائیں ، آپ کی جلد صاف ہو جائے گی۔

Leave a Comment