روزانہ دودھ میں سونف ڈال کر پینے کے ان جادوئی فائدوں کو جان گئے

پا کستان ٹپس !

پا کستان ٹپس !  دودھ کے اندر ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جو ہمارے جسم کےلیے ضروری اور اہم ہوتاہے۔ اس لیے دودھ کو مکمل غذا کہاجاتاہے۔ اور اکثر لوگ اس کی افادیت کو جانتے ہوئے روزانہ دودھ پینے کی روٹین اپناتے ہیں۔ اگر آپ دودھ میں ایک چمچ سونف ڈال کر پیتے ہیں۔ تو اس کی فوائد میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا

ہے۔ اور یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ سونف ملے دودھ میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفور س بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے پینے سے کیلشیم کی کمی بڑی تیزی کے ساتھ دور ہوتی ہے۔ ہڈیوں کی گروتھ اور ہڈیاں مضبوط بنانے کےلیے یہ بہت ہی فائدہ مند چیز ہے۔ جن لوگوں کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ ہڈیوں میں سے چٹخنے کی آوازیں آتی ہیں۔ ایسے لوگو ں کے لیے یہ مفید چیز ہے۔ اسی طرح ایسے افراد جو ہر وقت تھکان اور سستی محسوس کرتے ہیں۔ کام کاج کرنے کو دل نہیں کرتا۔ اعصابی کمزوری اورپٹھوں کی کمزور ی میں مبتلا رہتے ہیں ۔ اور پٹھے درد رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے

بھی سونف اور دودھ کا استعمال مفید اور مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ اور سونف کااستعمال آپ کےدماغ کی سرگرمی کو بہتر کرتا ہے۔ دماغی کمزوری کا خاتمہ کرکے آپ کی یاداشت اور حافظہ کو بڑھاتا ہے۔ آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔ جن لوگوں کو قریب یادور سے دکھائی نہیں دیتا ہے۔ دھندلہ دکھائی دیتا ہے۔ یا نظر دن بدن کمزور ہورہی ہے۔ ایسے لوگوں کو کچھ عرصہ متواتر اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے انہیں بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے علاوہ گرمی کی زیادتی کی وجہ سے معدے میں جلن ہوتی ہے۔ یا سینے جلتا ہو یا چھوٹا پیشاب جل کرآتا ہو۔ پیشاب کی نالی میں جلن ہوتی ہو۔ یا پاخانہ کرتے وقت درد اور جلن ہوتی ہو ۔ یا ہاتھ

پاؤں جلتے ہوں۔ آنکھوںمیں جلن محسوس ہوتی ہو تو ایسے تمام علامات میں سونف ملے دودھ کو استعمال کرنے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جگر کے ورم کی وجہ سے ، گردوں کے انفیکشن کے باعث، خواتین پر رحم کے ورم کی وجہ سے اگرچہرے پر سیاہ داغ یا پمپلز وغیرہ پید ا ہونے لگے ۔ >تو ایسے میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے پینے سے ذہنی تناؤ کم ہوجاتا ہے۔ بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔ نیند خوب اچھی طرح سے آنے لگتی ہے۔ جبکہ دودھ اور سونف دونوں ہی چیزوں میں اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی ایجنگ پراپرٹیز بھی پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے جسم میں قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے۔ بلکہ ہمارے جلد کو بھی تروتازہ اور

جوان بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جلن دار اور خراش دار اور خشک کھانسی کےلیے یہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ ایسی کھانسی جس کے باربارے کھانسنے پر ہی صرف جھاگ سی نکلتی ہےیا زرد رنگ کی بلغم تھوڑی سی مشکل سے خارج ہوتی ہے۔ ایسی کھانسی کا استعمال کرنا بہت فائدہ کرتا ہے۔ البتہ جب سفید رنگ کی بلغم کا اخراج ہوتا ہو۔ ایسی کھانسی یا نزلہ وزکام کی صورت میں سونف ملے دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ یہ سارے فوائد حاصل کرنےکے لیے آپ ایک گلاس دودھ میں ایک سے ڈیڑھ چمچ صاف ستھری سونف ڈال کر دودھ کو بوائل کرلیں۔ اور پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر رات سونے سے

پہلے اس کو استعمال کریں۔ انشاءاللہ!آپ کو اس سے بہت ہی بہتر نتائج حاصل ہوں گے

Leave a Comment