کان کی صفائی اور میل کی رنگت کے ذریعے جانیں۔

کان

ویسے تو ہر انسان کو ہفتے میں ایک مرتبہ کان کی صفائی ضرور کرنی چاہئے ۔ لوگ اکثر کیوٹپ کے ذریعے کان صاف کرتے ہیں اور اس کی طرف دیکھتے تک نہیں اور ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں ، جبکہ حقیقتاً کیوٹپ کے ذریعے انسان اپنی صحت کے متعلق جان سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیوٹپ پر نظر آنے والے میل کی رنگت کس طرح آپ کو آپ کی صحت سے متعلق بتا سکتی ہےویسے تو ہر انسان کو ہفتے میں ایک مرتبہ کان کی صفائی ضرور کرنی چاہئے ۔ لوگ اکثر کیوٹپ کے ذریعے کان صاف کرتے ہیں

اور اس کی طرف دیکھتے تک نہیں اور ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں ، جبکہ حقیقتاً کیوٹپ کے ذریعے انسان اپنی صحت کے متعلق جان سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیوٹپ پر نظر آنے والے میل کی رنگت کس طرح آپ کو آپ کی صحت سے متعلق بتا سکتی ہے ۔اگر کان سے نکلنے والی میل سرخی مائل ہے ، یا دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے خون ہو، تو جان لیں کہ ائیر ڈرم میں کوئی سوراخ ہو گیا ہے ۔ ایسی صورت میں کان میں مختلف طرح کے انفیکشنز ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو انسان سننے کی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے ۔اس لئے کان صاف کرنے کے فوراً بعد میل کی رنگت کو دیکھ کر ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کرلیں ۔اگر کیوٹپ پر کان کی میل کی رنگت خاکیچاکلیٹی یا اسی طرح کے رنگ کی نظر آرہی ہے تو جان لیں کہ آپ کا جسم شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ اس لئے کوشش کریں کہ آنے والے دنوں میں خود کو ذہنی سکون فراہم کریں ۔

اپنے اردگرد کے ماحو ل کو بہتر بنائیں ، خود کو اسٹریس اور ٹینشن سے دور رکھیں۔ اگر کان صاف کرنے کے بعد کیوٹپ پر کالے رنگ کی میل نظر آ رہی ہے تو سمجھ لیں کہ کان میں فنگل انفیکشن ہے۔ اس دوران کان میں کھجلی سی بھی محسوس ہونے لگتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ کھجلی بڑھنے لگتی ہے۔ اسلئے کوشش کریںکہ فوراً ڈاکٹر کو دکھا دیں۔اگر کیوٹپ پر سفید رنگ کی ائیر ویکس(کان کی میل) نظر آ رہی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوگئی ہے ۔ خاص طور پر آپ کا جسم آئرن اور کوپر کی شدید کمی کا شکار ہو چکا ہے۔ اس لئے ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں، جو ان غذاؤں پر مشتمل ہے۔ساتھ ہی ڈاکٹرز سے کوئی اچھی وٹامن سپلی منٹس لکھوالیں اور اسے کھائیں ۔اگر کیوٹپ پر موجود میل کے ساتھ بدبو بھی آرہی ہے تو جان لیں کہ کان کے درمیان میں انفیکشن ہو چکا ہے۔

آپ کو اس دوران کان کے اندر سے عجیب سی آوازیں بھی محسوس ہوتی ہوں گی، تو ایسے وقت میں ڈاکٹر کے پاس جانا ہی بہتر رہتا ہے۔اکر کیوٹپ پر خشک سی میل نظر آئے تو سمجھ لیں کہ جسم میں فیٹ کی کمی ہےساتھ ہی یہ مختلف قسم کی اسکن بیماریوں کی وجہ بھی ہوسکتی ہے ۔ اگر کان میں کھجلی سی محسوس ہو اور ساتھ ہی خشک میل نکلے تو ہوسکتا ہے کہ کسی جلدی بیمار کا شکار ہوگئے ہوں ۔ اس لئے ڈاکٹر کو دکھاکر اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔

Leave a Comment