زیتون کا تیل اور کلونجی کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ ابھی سے ہی کھانا شروع کردے گی

کلونجی

زیتون کا تیل جسم کے با ہری اور اندرونی حصوں کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی زیتون کے تیل کے متعدد فوائد بیان کیے گئے ہیں جس کی تصدیق اب 1400 سال بعد طبی سائنس بھی آہستہ آہستہ کرتی جارہی ہے۔تو زیتون کے تیل کے چند ایسے انوکھے طریقے جانے جو آپ کی زندگی کو آسان بناسکتے ہیں زیتون کا تیل استعمال کرنے والے اکثر لمبی عمر پاتے ہیں، ایسا ان خطوں میں عام دیکھنے میں آتا ہے

جہاں کھانے اس تیل میں پکائے جاتے ہیں۔زیتون کا تیل پولی فینولز سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت بخش کے لیے قابل قدر جز ہے، جو عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا شکار ہونے سے بچاتا ہے فالج کے خطرے کو روکنے کا ایک ذریعہ غذا میں زیتون کے تیل کا استعمال بڑھا دینا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس تیل کا استعمال معمول بنالینا فالج کا خطرہ کم کرتا ہے۔امراض قلب سے تحفظ کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے،

اس کا یک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔بالوں کی نشوونمااگر آپ کے بال خشک اور نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے لیے آدھا کپ زیتون کے تیل کو گرم کریں (نیم گرم ابالنا نہیں) اور پھر آہستگی سے اپنے بالوں پر لگائیں۔ اپنے بالوں کو کسی پلاسٹک کے تھیلے سے کور کرلیں اور اس کے اوپر تولیہ لپیٹ لیں۔ 45 منٹ تک تولیہ لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں کلونجی کے بیج اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ مواد کی روک تھام کرتے ہیں، جو دوسری صورت میں کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہکلونجی میں کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے

جو زہریلے مواد کے اخراج، غذائی اجزا کو پراسیس کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے ضروری پروٹینز اور کیمیکلز بناتا ہے۔جانوروں پر ہونے والی مختلف تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی جگر کو انجری اور نقصان سے تحفظ دینے میں کردار ادا کرسکتی ہےاگر ہم زیتون کے تیل اور کلونجی کو ملا کر استعمال کر یں تو اس کے بے شمار فوائد ہمیں حاصل ہو سکتے ہیں پہلے تو یہ ہمارے جسم کی خشکی کو دور کر تے ہیں اور دوسرا یہ کہ ہمیں ہر قسم کی بیماری سے نجا دلاتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس حدیث سے واقف ہیں کہرسول اللہ ﷺ نے خود ارشاد فر ما یا کہ کلونجی میں م و ت کے علاوہ ہر بیماری کے لیے شفاء ہے تو ہمیں اس کا استعمال بھی کر نا چاہیے۔ تا کہ ہم ایک صحت مند زندگی بسر کر سکیں ۔

Leave a Comment