پودینے کے پاؤڈر کے انمول فوائد – استعمال کا طریقہ بھی جاننا ضروری ہے

پودینے

٭پودینہ کے پتوں کو سکھا کر رکھ لیں اور بد ہضمی کی صورت میں انہیں پانی کے ساتھ لیں بدہضمی دور ہو جائے گی٭اس کے پتوں کا پاؤڈر اگر کھانوں پر چھڑکا جائے نہ صرف اس کی خوشبو سے کھانے مزیدار ہو جائیں گے بلکہ جلد ہضم بھی ہوں گے٭اگر پودینے کے پاؤڈر میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو جلد نکھر جائے گی٭پودینے کے پتوں کا سفوف بنا کر دانتوں پر منجن کی طرح لگائیں دانت صاف اور چمکدار ہو جائیں گے اور منہ کی بد بو بھی دور ہو جائے گی٭پودینے کے پتوں کا سفوف پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے

کیونکہ پودینہ کے پتوں میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے٭پودینہ کا سفوف لینے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے میٹا بولزم بہتر ہوتے ہیں٭یاداشت کو بہتر بناتا ہے٭بچھو یا کسی بھی کیڑے کے کاٹنے پر اس کا سفوف لگائیں تو درد میں آرام آ جائے گا٭ گرمیوں کے موسم میں اگر جی متلائے یا الٹی آئے تو ایسی صورت میں پودینے کا پاؤڈر اور الائچی کا پاؤڈر ایک گلاس پانی میں ابال کر لے لیں اس سے افاقہ ہو جائے گا٭پودینے کا پاؤڈر پیٹ کی گیس اورت بدہضمی میں آرام دیتا ہے٭پودینہ کا پاؤڈر تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

Leave a Comment